کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز اسکالر و خطیب علامہ شبیرحسن میثمی نے عشرہ محرم الحرام کی چھٹی مجلس سے قر آن سینٹر ڈیفنس میں دین محمدی کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کربلا معاشرے کے تمام پسے ہوئے طبقات کو یہ درس دیتی ہے کہ اپنے حق کی خاطر ہرگز قدم پیچھے نہ ہٹائیں کیونکہ فتح و کامیابی ہمیشہ حق ہی کی ہوتی ہے ، شہدائے کربلا نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلامی تعلیم اور اسلامی اقدار کو وہ دوام بخشا۔