کراچی (پ ر) جمیعت علما اسلام کے ایک وفد جس میں مفتی عبدالسلام شامزئی ،مفتی فیضان ، پیر قاری عبد المنان ،دانش قادری اور دیگر شامل تھے نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کرکے محرم کے دوران فول پروف حفاظتی کے حوالے سے گفتگو کی ، وفد نے ایڈیشنل کو ضلع سینٹرل کے امیر مفتی عابد پر ایس ایچ او تھانہ تیموریہ کی جانب سے لینڈ گیبرز کے کہنے پر مبینہ جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے سے متعلق آگاو کیا اور مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر تیموریہ تھانے باہر دھرنا دیا جا ئے گا ۔