• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کی بات کرتا ہے، مجالس سے علما کا خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جامع مسجد و امام بارگاہ باب النجف بفر زون میں محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا بدرالحسنین عابدی نے کہا ہے کہ اسلام ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کی بات کرتا ہے اور یہی پیغام حسینی ہے کہ ہم غمزدہ افراد کی حمایت کریں، محفل مرتضیٰ کشمیر روڈ میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابو طالب طبا طبائی نے کہاکہ نواسہ رسول ﷺ نے اپنی جان قربان کرکے اسلام کو حیات نو عطا کی ، مسجد حیدری اورنگی ٹائون نمبر 10 میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا تقی مہدی نے کہا کہ عدل و انصاف کے لئے خانوادہ رسولﷺ نے اپنے سے بڑے لشکر سے جنگ کرکے اسلام کو فتح مند کیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید