کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون راجہ تنویر کالونی میں گھر کے اندر باپ نے بیلچے کے وار سے بیٹے کو قتل کر دیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ،تحقیقات میں واقعہ نافرمانی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔