کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے مرکزی صدر اور دیگر عہدے داروں کے ہمراہ نوری شاہ بابا کے عرس کے موقع پر مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ملک کا حب ہے اور اسی کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے،مہنگائی بے روزگاری کراچی میں بڑھتی جا رہی ہے۔سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کام نہیں کر رہی بلکہ غلط پالیسیاں بنا کر عوام کا جینا محال کر دیا ہے،سندھ حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے غریبوں کی جیب سے رقم نکلوا رہی ہے،ہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان حال عوام کو نمبر پلیٹ اور دیگر جرمانوں کے ذریعے مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔