• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز کی بری کارکردگی، ٹاپ 10 میں کوئی شامل نہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے ساتھ پاکستانی بیٹرز آئی سی سی ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل نہیں ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر ہیں، ہیری بروک دوسرے اورنیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 867 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 739 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں ، محمد رضوان تین درجے تنزلی کے بعد 671 پوائنٹس کے ساتھ 19ویں جبکہ سابق کپتان بابر اعظم 651 پوائنٹس کے ساتھ 22ویں نمبر پر ہیں۔ سلمان علی آغا 592 پوائنٹس کے ساتھ 33ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ ٹیسٹ کپتان شان مسعود 542 پوائنٹس کے ساتھ تین درجے ترقی پاکر 44 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے رشبھ پنت 801 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ۔ آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ 3 درجے ترقی کےبعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بولنگ میں پاکستان کے نعمان علی 806 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، ساجد خان کی 20ویں پوزیشن برقرار ہے ۔ بھارت کے جسپریت بمراہ بدستور نمبر ایک ٹیسٹ بولر ہیں۔ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر ہیں۔