• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان مک ڈرمٹ، گرانٹ لوڈن قومی کرکٹ ٹیم کوچز میں شمولیت کے امیدوار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کے ناموں کے لئے ملکی اور غیر ملکیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے ۔ پی سی بی غیر ملکی کوچز کو یہ ذمے داریاں دے گا۔ ذرائع کے مطابق سپورٹ اسٹاف میں شمولیت کیلئے شان مک ڈرمٹ اور گرانٹ لوڈن مضبوط امیدوار ہیں۔ گرانٹ لوڈن ماضی میں باب وولمر کے دور میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔