• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایشیا کپ ہاکی، پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ بھارت میں ہاکی مقابلوں میں حکومت کی اجازت کے بغیر حصہ نہیں لیں گے۔ قومی ٹیموں کی شرکت کا انحصار بھارتی ہاکی حکام اور وہاں کی حکومت کے رویےپر بھی ہوگا، اگست میں بھارت کے شہر راجگیر میں ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق پاکستان ا سپورٹس بور کے ذریعےوزارت بین الصوبائی رابطہ کو درخواست بھیج دی ہے، وزارت نے معاملہ حساس ہونے کی وجہ سے دفتر خارجہ اور وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے، ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے کاغذی کارروائی کردی ہے، ویزا جاری کیا گیا تو حکومت پاکستان کو صورت حال سے آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی کے حکام کو ایشین ہاکی فیڈریشن نے مثبت یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم پاکستان نے ایشیائی حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہمیں قومی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں ، اگر پاکستان کے میچز نیوٹرل مقام پر کرائے جائیں تو زیادہ مناسب رہے گا، ایشیا کپ ہاکی 29 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ فاتح ٹیم ہالینڈ اور بیلجیم میں ہونے والے ورلڈ کپ 2026 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لے گی۔ ٹیموں کو بھی رینکنگ پوائنٹس ملیں گے ، خاص طور پر وہ ٹیمیں جو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔پاکستان نے تین با ایشیا کپ جیتاہے ۔