سما سکتی نہیں الفاظ میں وہ
جو مظلوموں کی حالت ہے غزہ میں
اُنہیں اللّٰہ آفت سے نکالے
دعا گو ہیں ہم ایّامِ عزا میں
ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مراکش میں اسرائیلی جاسوسی ںظام پیگاسس کے ذریعے صحافیوں، سیاست دانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جاسوسی کی گئی۔
عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں مدعی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی جبکہ چہرے کی ہڈیوں پر شدید فریکچر آئے تھے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے یہ بلاکس پیشگی منظوری لیے بغیر بنائے گئے۔
پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی میں بات کرتے ہوئے یوویٹ کوپر نے کہا کہ برطانوی حکومت شبیر احمد کو ملک سے نکالنے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز پر غور کرے گی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 84 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔
کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان کی 7.5 ارب یورو مالیت کی برآمدات جی ایس پی پلس رعایتوں کے لیے اہل رہیں۔
’مجھ سے اب خاموش نہیں رہا جا رہا۔ یہ شخص اکیلا ملک کے بچوں کے مستقبل کے لیے لڑ رہا ہے لیکن کوئی اس کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھ رہا۔‘
اطلاع ملی ہے کہ صمد کاٹھیا واڑی گروپ کے کارندوں نے منگھوپیر اور سرجانی میں زیر تعمیر عمارتوں پر فائرنگ کر کے بلڈرز سے بھاری رقوم طلب کی ہیں۔
جی بی اسمبلی میں قرارداد استحکام پاکستان پارٹی کے رکن محمد علی نے پیش کی جس میں سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کی مذمت کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوام صرف سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر اعتماد کریں، افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔
حوثی رہنما نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں عدم استحکام کو فروغ دے رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ پر بات کرتے ہوئے، وجے نے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کیا اور بتایا کہ کس طرح مالی تنگدستی میں پرورش پانے کی وجہ سے وہ چھوٹی عمر میں ہی سمجھدار ہو گئے تھے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے انکشاف کیا کہ بچپن میں انہیں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس پر برسوں خاموش رہے۔ تاہم اب وہ اسی لیے اپنے بیٹوں نرواں اور یوہان کو ہمیشہ والدین سے ہر بات کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق امرتا قانون کی طالبہ تھی اس کی دوستی دھنش نامی شخص سے ایک خاندانی جان پہچان کے ذریعے ہوئی تھی، تاہم امرتا نے یہ معلوم ہونے پر تعلق ختم کر دیا کہ دھنش نے اپنی طلاق اور ایک بچے کا باپ ہونے کی حقیقت چھپائی تھی۔
گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ اسمبلی قرار داد کے مطابق گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔