• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آذربائیجان سرمایہ کاری میں بڑی پیش رفت؛ 2 ارب ڈالر کا معاہدہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)  پاکستان آذربائیجان سرمایہ کاری شراکت داری میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی موجودگی میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی شعبے میں مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے (Agreement) پر دستخط کر دیے۔ اس موقع پر پاکستانی وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھا۔ وزیرِ اعظم اور آذری صدر کی خانکندی میں خوشگوار ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے جبکہ حتمی و مفصل معاہدے پر آذری صدر کے دورہء پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید