• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،سرکاری اسپتال سےاغواہونےوالا بچہ بازیاب

راولپنڈی(مانیٹر نگ سیل)راولپنڈی میں سرکاری اسپتال سے اغواء کیا جانے والا7سالہ بچہ بازیاب کروالیا گیا،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔پولیس کے مطابق 7 سالہ صائم اپنے والدین کے ہمراہ سرکاری اسپتال آیا جہاں سے نامعلوم شخص بچے کو اغوا کرکے فرار ہوگیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کا سراغ لگا کے ویسٹریج لین 7 میں واقع ایک گھر سے بچے کو بازیاب کروا لیا تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
تازہ ترین