• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: 90 سے زائد بوسیدہ اور خستہ حالت عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی نے 90 سے زائد بوسیدہ اور خستہ حالت عمارتیں خطرناک قرار دے دیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی نے خطرناک بوسیدہ عمارتوں کو فوری خالی کرانے کا حکم دے دیا۔

خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹسسز جاری کر دیے گئے، نوٹس کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث بوسیدہ عمارتیں کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خطرناک بوسیدہ عمارتوں کی مرمت کروائی جائے یا گرایا جائے، عدم تعمیل کی صورت میں مکینوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید