گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سیکرٹری صحت پنجاب سید نجم شاہ نے سینئر افسران پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سول ہسپتال گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا وہ رات ایک بجے تک سول ہسپتال میں رہے ، انہوں نے مختلف وارڈوں کا تفصیلی دورہ کیا ،مریضوں سے بات چیت کی ادویات کا جائزہ لیا۔