• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے قرضوں میںخطرناک اضافہ ایک معاشی الارم ہے، ملی لیبر فیڈریشن

لاہور(خبرنگار) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر میاں غلام مصطفیٰ، جنرل سیکرٹری رانا جبران، پنجاب کے صدر عبدالمجید سالک، خیبرپختونخوا کے چیئرمین وزیر زادہ اور صدر اصغر خٹک، بلوچستان کے صدر شکر خان رئیسانی اور آزاد جموں و کشمیر کے صدر میاں ظفر اقبال نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کی تازہ رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رہنماوں نے کہا کہ جولائی 2024 سے مئی 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 312 ارب روپے کا خطرناک اضافہ ایک ایسا معاشی الارم ہے جسے نظرانداز کرنا قوم کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرضوں میں مسلسل اضافہ اس امر کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت بدانتظامی، غلط پالیسیوں اور حکومتی نااہلی کا شکار ہو چکی ہے۔
لاہور سے مزید