• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کاملک میں حالیہ سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

لاہور(خبرنگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کی بحالی اور فوری امداد ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ امیر جمعیت نے بتایا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رضاکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں بالخصوص قصور، سیالکوٹ اور بونیر میں سرگرم عمل ہیں، جہاں متاثرہ خاندانوں کو خوراک، خیمے، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
لاہور سے مزید