لاہور(پ ر) منیجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس کی ہدایات پر کمپنی نے ملک بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے خصوصی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔دریائے راوی، ستلج اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر سوئی نادرن گیس کا فیلڈ عملہ لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں ہمہ وقت تیار رہتے ہوئے چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر الرٹ ہے۔ گیس انفراسٹرکچر کے تحفظ اور صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔