لاہور (خصوصی رپورٹر )کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے رات گئے دریائے راوی سائفن تا ڈاون سٹریم راوی کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے تحت کیے گئے عملی اقدامات/ انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے راوی سائفن پر متعلقہ محکموں سے بریفنگ لی۔بریفنگ میں کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ سیلاب کے پیش نظر ممکنہ خطرے والے ایریاز سے مکینوں کا انخلاء کیا گیا ہے اور مزید انخلاء و ریسکیو جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے راوی سائفن پورے ایریا کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ممکنہ سیلابی صورتحال و ریلیف اقدامات کو خود مانیٹر کررہی ہیں ۔