• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ

لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن اور پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پارکو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو 10 ملین روپے ادا کرے گا۔ جس سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سرکاری سکولوں میں انفراسٹرکچر سہولیات کی فراہمی، سرکاری سکولوں کے انگریزی اساتذہ کی تربیت و استعداد کار میں اضافہ، اور انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے لیے دس وظائف د یے جائیں گے۔اس سلسلے میں پارکو کی جانب سے پہلی قسط6.5ملین روپے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو ادا کر دی گئی ہے۔
لاہور سے مزید