لاہور(کرائم رپورٹر)سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ٹیمیں متحرک جبکہ حافظ آباد میں ایدھی رضاکاروں کی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں، ایدھی ترجمان کے مطابق حافظ آباد کے علاقوں مناواں ڈیرہ ،کوٹ جان محمد ، احمد یار اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایدھی رضاکاروں کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔