بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اجرت مانگنے پربااثر شخص نے محنت کش پرتشدد کیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا لواحقین نے لاش سمیت بی وی ایچ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق لودھراں کارہائشی محمد شاہ اوراس کابیٹاسہیل شاہ عیدگاہ کے قریب فٹ پاتھ پر مالشی کاکام کرتاتھا۔ ماڈل ٹاؤن بی کے عمیر نے محمد شاہ سے مالش کروائی اور اجرت ایک روز بعد لینے کاکہہ کر چلاگیا۔ اگلے روز بیٹے سہیل شاہ کو اس کے گھر بھیجا جس نے اجرت کاتقاضا کیا۔ جس پر عمیر اشتعال میں آگیا اوراپنے دیگر دوساتھیوں سمیت سہیل شاہ کوتشدد کانشانہ بنایا۔ جس سے سہیل شاہ کی حالت خراب ہوگئی جس کوفوری طورپر بی وی ایچ منتقل کیاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر سہیل شاہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ کینٹ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود موقع پر نہ پہنچی جس پر محمد شاہ اوراس کے عزیزواقارب نے اپنے بیٹے سہیل شاہ کی لاش سمیت بی وی ایچ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کامطالبہ تھاکہ ان کے بیٹے کے قتل کامقدمہ درج کیاجائے اورملزم کوفوری گرفتار کیاجائے۔اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ کینٹ عامر غوری نے جنگ کوبتایاکہ ملزم عمیر کوتلاش کیاجارہاہے مقدمہ قانون کے مطابق درج کیاجارہاہے۔