• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایس بی سی اے کے دفتر پر سادہ لباس اہلکاروں کا چھاپہ، 6 افسران زیرِ حراست

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایس بی سی اے کے 6 افسران کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 4 سینئر ڈائریکٹرز، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک اسسٹینٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے کا مقدمہ محکمۂ بلدیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بغدادی کے علاقے میں عمارت گرنے کا واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید