• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

مقتولہ کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی اریبہ دو بہن بھائیوں میں بڑی تھی، وہ انہیں کھانا دے کر باہر گئی اور واپس نہیں آئی۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے قریب ہی زیر تعمیر عمارت سے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ شبہ ہے کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید