لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کا دورہ کیا۔ لاہور ڈینٹل کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ ریاض مرزا نے ایم ایس ڈاکٹر فرح حامد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ پرنسپل نے کالج کے مجموعی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں سینئر فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، پروفیسرز، سرجنز اور ماہرین بھی موجود تھے۔ بریگیڈیئر بابر علاؤ الدین نے بتایا کہ کالج کا دورہ کرنے کی بنیادی وجہ ادارے کو درپیش کسی بھی چیلنج اور مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔