قصورمیں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قصور کے علاقے بھکی ونڈ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی نوجوان شہید ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہید ہونے والا اقبال اعجاز مویشی چرا رہا تھاکہ بی ایس ایف نے فائرنگ کردی، بی ایس ایف کے اہلکار اقبال اعجاز کی لاش بھی ساتھ لے گئے۔