مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گیلپ کا سروے فارم 47 حکومتوں کی ایماء پر تیار شدہ ہے، کچے کے ڈاکوؤں اور کراچی کی گندگی پر گیلپ نے عوامی رائے کیوں نہیں لی؟
ایک بیان میں بیرسٹرسیف نے خیبرپختونخوا کی حکومت سے متعلق عوامی رائے پر مبنی گیلپ سروے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفروضوں پر مبنی سروے کا حقیقت سے دور دور تک واسطہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گیلپ پنجاب حکومت کی تباہ کاریاں اور جنوبی پنجاب کی محرومیاں دکھائے۔
بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا بیانیہ جعلی سروے سے نہیں، عوام کے ووٹ سے بنتا ہے، عوام جانتے ہیں کہ ان کے مینڈیٹ کو کون چوری کر کے اقتدار میں بیٹھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ چور سروے جیسے ہتھکنڈوں سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔