• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر و کراچی میں کارروائیاں، 5 ارب سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سکھر اور کراچی میں 2 کارروائیوں کے دوران 5 ارب سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی گئی۔

سندھ کے وزیر ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولہ نے کراچی میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

مکیش چاولہ نے بتایا کہ لانچوں سے 100 کلو آئس، 10 کلو ہیروئن، 500 کلو چرس اور غیر ملکی شراب کی 2100 بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کو اطلاع ملی تھی کہ سمندر کے راستے سے منشیات کی بھاری کھیپ کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے جس پر پاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کیا گیا، گز شتہ رات کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

مکیش چاولہ کے مطابق منشیات کے اسمگلرز کے خلاف کارروائی کے دوران ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 5 سے 7 ارب روپے بنتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید