• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کارروائیوں میں 36 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 36 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق لاہور ایئرپور پر کارگو آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 6 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ فیصل آباد ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 750 گرام چرس اور 448 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔لاہور ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 83 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ملتان ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 950 گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 26 کلو چرس برآمد کی گئی۔نادرہ چوک طورخم کے قریب سے 684 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم سے 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید