لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "مضبوط عورت، مضبوط پنجاب" کے تحت خواتین کی خودمختاری، تعلیم، ہنرمندی، کاروبار اور تحفظ کے لیے انقلابی نوعیت کے منصوبے متعارف کرا دیے ہیں۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر تھے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈیویلپمنٹ سعدیہ تیمور، سیکرٹری ویمن ڈیویلپمنٹ عثمان علی خان، ارکانِ اسمبلی، خواتین کاروباری شخصیات، طلبہ و طالبات، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری سعدیہ تیمور نے کہا کہ اگست میں لاہور میں مریم نواز ویمن کمپلیکس کا افتتاح کیا جائے گا ۔