• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں تعلیمی سال پنجاب کے طلبہ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ گئی،وائس چانسلرAIOU

لاہور(خبرنگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پنجاب چیپٹر کا کانوکیشن 2025ء گذشتہ روز لاہور کے ایوان اقبال کمپلکس میں منعقد ہوا۔ 480طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 90طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز، سلور میڈلز اور برونز میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ پنجاب میں اس سال طلبہ کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جن میں 2 لاکھ 80 ہزار طالبات ہیں جویونیورسٹی کی خواتین کی تعلیم کے فروغ کی ایک روشن مثال ہے۔صوبہ پنجاب کے سیلاب متاثرین 10 ہزار مستحق طلبہ کی فیس مکمل معاف کی گئیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی لائف لونگ لرنگ سینٹر کے تحت ٹیکنالوجی اور ہنر پر مبنی مختصر مدت کے کورسز کے ذریعے طلبہ کو عملی مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید