لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات رضوان ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔کاہنہ بازار کے قریب کار نے کانسٹیبل کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔