• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ کے زیرِاہتمام لاہور سمیت مختلف شہروں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد

لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام لاہور ،کراچی،اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ووٹرز میں جوش و خروش دیکھنے میں ملا، خواتین کی بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ سٹیشن پہنچی ہے، "عوام کو اختیار دو،عوام کو اعتماد دو"سلوگن کے تحت مرکزی مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سلسلہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے، لاہور کی 16 یونین کونسلز، کراچی کی 30 یونین کونسلز ،فیصل آباد کی 9،شیخوپورہ کی 8،ننکانہ کی 4،لودھراں کی 2،ملتان کی 2 یونین کونسل ، ساہیوال ، قصور ، جھنگ ،حاصلپور،رحیم یار خان و دیگر شہروں میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ اوکاڑہ،راولپنڈی،لیہ ،منڈی بہاؤالدین میں پولنگ ہوئی، ووٹرز منظم اور پُرامن طریقے سے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
لاہور سے مزید