• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کا چالان نہ کریں انہیں وارننگ دیں، علی امین گنڈاپور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی کی ناجائز سفارش نہ مانیں، میں نے آج تک کوئی سفارش نہیں کی، آپ میرٹ کو دیکھیں، کسی کا پریشر نہیں لینا ہم نے حساب دینا ہے، غریبوں کا چالان نہ کریں انہیں وارننگ دیں۔

پشاور میں پولیس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی طویل فہرست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا بجٹ 124 ارب سے بڑھا کر 158 ارب کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید جوانوں کی فہرست مل گئی ان کے خاندانوں کو پلاٹ دیں گے، پولیس کو رواں سال بلٹ پروف جیکٹ سمیت دیگر سامان دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے جان و مال کےلیے سرکاری خزانہ حاضر ہے، 4 اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بڑی گاڑی والوں سے رعایت نہ کریں، ان کو پیغام دیں کہ انہوں نے قانون توڑا ہے۔

قومی خبریں سے مزید