• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قومی ایئر لائن کی پروازوں کا دوبارہ آغاز اہم سنگ میل ہے: وزیراعظم شہباز شریف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قومی ایئر لائن کی پروازوں کا دوبارہ آغاز اہم سنگ میل ہے۔

برطانوی ایئر سیفٹی بورڈ کی جانب سے پاکستانی پروازوں کی پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ماضی میں پاکستانی پروازوں پر پابندیاں لگیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا، پابندیوں کا ختم ہونا برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے باعث اطمینان ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس مثبت پیشرفت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوگا، برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی ایئر لائنز کو عالمی کمپنیوں کے ساتھ مسابقت میں لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، حکومت ایوی ایشن سیکٹر میں بین الاقوامی معیارکے تقاضے پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید