• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ ملے تھے، پارٹی کیخلاف کوئی سودے بازی نہیں کروں گا، جمشید دستی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمشید دستی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ ملے تھے، پارٹی کیخلاف کوئی سودے بازی نہیں کروں گا۔

نااہلی کے معاملے پر جمشید دستی نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کےلیے اسلام آباد جارہا ہوں، اس کے بعد اپیل کا فیصلہ کروں گا، مجھے معلوم تھا کہ الیکشن کمیشن کا ممکنہ فیصلہ کیا ہوگا۔

جمشید دستی نے کہا کہ درخواست دہندگان کو الیکشن کمیشن نے وہ ریلیف بھی دے دیا جو انہوں نے مانگا بھی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کوئی چیز نہیں مل رہی تھی، اس لیے 2 ماہ سے فیصلہ محفوظ رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید