• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کیلئے بڑا ریلیف، نیب کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    ---فائل فوٹو
    ---فائل فوٹو

     لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا۔

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس شہرام سرور اور ساجد محمود سیٹھی نے پرویز الہٰی کی پٹیشن پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں نیب کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    جسٹس شہرام سرور نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ پر کیا اعتراض ہے؟

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پرویز الہٰی کی علالت ایسی نہیں کہ انہیں استثنیٰ دیا جائے۔

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے نیب ریفرنس کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی اور نیب کو تفصیلی بحث کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیے۔

    پرویز الہٰی نے نیب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج ہونے پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا تھا۔

    قومی خبریں سے مزید