• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی ڈی سی اور ضلعی حکومت بہاولپور کے درمیان موٹل کے قبضہ کاتناز عوزیراعظم نے تفصیلات طلب کرلیں

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی ڈی سی اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بہاولپور کے درمیان پی ٹی ڈی سی موٹل کے قبضہ کے تنازع کے معاملے پر وزیراعظم پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب سے بلڈنگ کے موجودہ استعمال کی تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر آفس کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کوجاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی ڈی سی او رڈسٹرکٹ گورنمنٹ بہاولپور کے درمیان پی ٹی ڈی سی موٹل بہاولپور کے تناز ع کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان نے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے موجودہ پی ٹی ڈی سی موٹل کے استعمال کی مکمل تفصیلات فوری طورپر طلب کی ہیں جوجلد از جلد بھجوائی جائیں۔ 
تازہ ترین