بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)واٹر سپلائی میگا پروجیکٹ کرپشن کیس، انچارج میٹرو بس پروجیکٹ و ڈائریکٹر انجینئرنگ سی ڈی اے ملتان ملزم نزیر احمد چغتائی کی درخواست عبوری ضمانت کی سماعت آج2اگست کو عدالت سپیشل جج انٹی کرپشن بہاولپور میں مقرر تھی تاہم فاضل جج انٹی کرپشن ڈویژن بہاولپور کے تبادلہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی درخواست پر سماعت موخر کردی گئی تاہم ملزم کی آج صرف حاضری ہوگی،درخواست ضمانت میں ملزم نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری نقصان کا ذمہ دار متعلقہ ٹھیکیدار (محمد ادریس) ہے ، اس کے فائنل بلوں اور سیکورٹی کی مد میں موجود رقم سے نقصان پورا کیا جا سکتا ہے ، ملزم نزیر چغتائی نے دوران تعیناتی بطور ٹی او آئی اینڈ ایس ٹی ایم اے سٹی بہاولپور ٹھیکیدار محمد ادریس سے ساز باز کرکے ناقص فائبر گلاس پلاسٹک پائپ(FGP) لگوایا تھا ،لیباٹری ٹیسٹ کےمطابق واٹر سپلائی سکیم ٹبہ بدر شیر کا پانی انسانی استعمال کے قابل نہیں ہے۔