الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو خط تحریر کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اور حلف برداری آئینی تقاضے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ آرٹیکل 255 (2) کے تحت کسی شخص کا انتخاب کریں۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کا منتخب کردہ فرد صوبائی منتخب اور مخصوص نشستوں کے ارکان کا حلف لے۔