بہاولپور(سٹی رپورٹر) بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جشن آزادی شایان شان انداز میں منائے گی جس کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ بات چیئر مین بی ڈبلیو ایم سی حماد ندیم میرانی نے جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات کو بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھر پور انداز میں منائے گی۔ یو م آزادی کی تقریبات کے دوران ڈی ڈبلیو ایم سی شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کر ے گی۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائر یکٹر بی ڈبلیو ایم سی محمد نعیم اختر نے جشن آزادی کی تقریبات کے دوران کئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔