• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کم علمی کا شکار ہیں، سعید غنی


وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کم علمی کا شکار ہیں، انہیں کچھ معلوم ہی نہیں ہوتا اور وہ بیان دے دیتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے دوستوں کو مشورہ ہے کہ وہ کوئی بھی بیان دینے سے قبل اس کی معلومات حاصل کرلیں تو انہیں شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گورنر سندھ شاید نئی نمبر پلیٹ کے معاملہ پر حقائق سے بے خبر ہیں، نئی نمبر پلیٹ کلچر والی نمبر پلیٹ نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اس طرح کی جدید ٹیکنالوجی سے مزین نمبر پلیٹس بنائی جا رہی ہیں۔

ان کا مقصد جعلی نمبرز پلیٹ کا خاتمہ، جرائم کی روک تھام اور گاڑی چوری ہونے پر اس کی فوری برآمدگی ہے۔

قومی خبریں سے مزید