• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کی 11 میں سے حکومت کو 6، اپوزیشن کو 5 سینیٹ نشستیں ملیں گی: اپوزیشن لیڈر

اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی عباد اللّٰہ—فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی عباد اللّٰہ—فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کے پی کی سینیٹ کی نشستوں پر حکومت اور اپوزیشن میں بلا مقابلہ فارمولے پراتفاق طے پا گیا ہے، باقاعدہ اعلان آج شام تک متوقع ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خیبر پختون خوا اسمبلی عباد اللّٰہ نے بتایا ہے کہ 11 نشستوں میں سے حکومت کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جنرل 7 نشستوں پر حکومت کے حصے میں 4، اپوزیشن کے حصے میں 3 نشستیں آئیں گی۔

اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ایک ایک ٹیکنوکریٹ نشست حکومت اور اپوزیشن کو ملے گی،جبکہ ایک ایک خاتون نشست بھی حکومت اور اپوزیشن کو ملے گی۔

عباد اللّٰہ نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے فارمولے سےاتفاق کر لیا ہے، کچھ ایشوز تھے وہ بھی دور ہو گئے ہیں، آج شام تک معاہدہ سامنے آ جائے گا، ہم چاہتے ہیں صوبے سے مثبت پیغام جائے۔

قومی خبریں سے مزید