• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی: ن لیگ قرعہ اندازی سے دستبردار، اقلیتی نشست جے یو آئی کو مل گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ن لیگ اور جے یو آئی میں خیبر پختونخوا میں اقلیتی نشست پر قرعہ اندازی کے بجائے افہام وتفہیم سے فیصلہ ہو گیا۔

فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور دونوں پارٹیوں کی مشاورت سے کیا گیا۔

مسلم لیگ ن قرعہ اندازی سے دستبردار ہو گئی جس کے بعد نشت جے یو آئی کو مل گئی۔

اس حوالے سے ن لیگ کے رہنما و وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپوزیشن کی بڑی پارٹی ہوتے ہوئے بلا مقابلہ انتخابات کے لیے قربانی دے رہی ہے، اس قربانی کا مقصد ہے کہ خیبر پختونخوا میں خرید و فروخت کا الزام ختم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی نشست کے حوالے سے الیکشن کمیشن آئے ہیں، جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن کی ایک اقلیتی نشست پر ٹاس تھا، پارٹی کے بڑوں نے بات چیت کی، فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ ن اقلیت کی نشست سے دستبردار ہو گی۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ اقلیت کی نشست جے یو آئی کو دی گئی، سینیٹ الیکشن میں الزامات لگ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مشاورت سے سینیٹ کی سیٹیں ملیں، 6 نشستیں حکومت اور 5 اپوزیشن کو ملیں، اس پر بات ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپوزیشن کی طرف سے بات کر رہے ہیں، حکومت کا مؤقف وہ خود دیں گے، اگر مشاورت سے بات نہیں بنتی تو اپوزیشن پھر مل کر سینیٹ الیکشن لڑے گی، ہم بڑے دل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، دیگر پارٹیوں کو دو، دو سیٹیں بھی ملیں تو کوئی بات نہیں۔

قومی خبریں سے مزید