• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،ناقص مٹیریل کا استعمال، کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کی گرفتاری کیلئےچھاپے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت نے کامونکی سے گھمن والا تک دو کروڑ چھتیس لاکھ کی لاگت سے سڑک کی تعمیرکی منظوری دی تھی جس میں محکمہ ہائی وے کے افسران اور کنسٹرکشن کمپنی نے بے ضابطگی کی، ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا جوکہ لیبارٹری رپورٹ میں ثابت ہوگیا،  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا عبدالشکور نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا، گرفتار ہونیوالے ملزمان میں ایس ای اجمل کلیم اللہ، ایکسین سعادت ورک، ایکسین ذیشان بٹ، اوورسیئر خالد جاوید چٹھہ، اکاؤنٹ آفیسر لیاقت علی شامل ہیں،  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا عبدالشکور نے بتایا کہ اس مقدمے میں محکمہ ہائی وے کے7افسران اور کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تازہ ترین