گجرات (نمائندہ جنگ) رواں مالی سال کے دوران ضلع گجرات کے سرکاری سکولوں میں 5سو اضافی کمرے تعمیر کئے جائیں گے، صوبائی ترقیاتی بجٹ میں ضلع گجرات کی 9سکیموں کے لئے 1645ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، مختلف سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔