گجرات (نمائندہ جنگ) بس مالک نے کوچ کا حادثہ کرنے پر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہاتھوں کی انگلیاں توڑ ڈالیں، کوچ کا ڈرائیور شریف گجرات سے لاہور کیلئے گاڑی لے کر نکلا تو کوچ کا حادثہ ہوگیا، جس پر بس مالک امتیاز نے ڈرائیور شریف سے 5 لاکھ روپے کوچ کا نقصان طلب کیا، معاوضہ نہ دینے پر امتیاز نے شریف کو رسیوں سے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس پر تشدد کرنا شروع کر دیا، جس سے شریف کے ہاتھوں کی انگلیاں ٹوٹ گئیں۔،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔