گجرات (نمائندہ جنگ) ڈکیتی کی وارداتوں میں نقدی، زیورات لوٹ لیے گئے، ڈاکوؤں کا 80 سالہ شخص پر تشدد،سول لائن گجرات کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں ڈاکو سیٹھ سلیم کی ہمشیرہ کے گھر گھس گئے اور لوٹ مار شروع کر دی، ڈاکو 15تولے زیورات، اڑھائی لاکھ روپے نقدی، موبائل فون وغیرہ لوٹ کر لیے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 80 سالہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ ریلوے روڈ پر ڈاکو محمد نظام کے جنرل سٹور پر گھس گئے اور30ہزار نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈکیتی کی واردات کے بعد ریلوے روڈ کے تاجروں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا مال برآمد کیا جائے۔