کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ڈکیتی مزاحمت و فائرنگ کے دیگر واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاون نمبر10غوثیہ چوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 28سالہ اویس زبیری کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔زخمی کو فوری طور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،الفلاح کے علاقے وائرلیس گیٹ کے قریب مسلح ڈاکووں نے مزاحمت پرفائرنگ کرکے 37سالہ فیضان الحق صدیقی کو زخمی کردیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔کلاکوٹ کے علاقے لیاری آٹھ چوک جمیل ہوٹل کے قریب فائرنگ 28 سالہ احمد ولد شاہ ولی زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔