• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں کچی آبادی میں بغیر منظوری کے بنی غیر قانونی بلند عمارتوں کے خلاف کارروائی کےلیے ایس بی سی اے کو خط لکھ دیا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ایس بی سی اے سے کچی آبادیوں میں بغیر نقشے اور اجازت نامے کے تعمیرات پر فوری کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی کے ایم سی کا کہنا ہے کہ بغیر نقشے تعمیرات خطرناک اور انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، صرف زمین کا قبضہ ریگولرائز ہوتا ہے، عمارت کا نقشہ منظور کرنا ایس بی سی اے کا اختیار ہے۔

کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں میں غیر قانونی بلند عمارتوں کے باعث خطرات بڑھ گئے ہیں، کے ایم سی نے افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت دے دی ہے۔

سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی کے ایم سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی پالیسی کے مطابق غیر قانونی اور خطرناک عمارتوں کے خلاف یکساں کارروائی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید