کھڑی شریف (نامہ نگار) پرنسپل الطاف حسین کے گھر ڈکیتی کی دیدہ دلیرانہ واردات ، چار نامعلوم ڈاکو رات دس بجے کمرے میں آدھمکے ، پرنسپل کو کرسی پر بیٹھا کر پرانے کپڑوں سے باندھ دیا گیا ، 97ہزار روپے نقدی رقم چھین لی گئی ، پولیس تھانہ افضل پورکو اطلاع دے دی گئی ، تفصیل کے مطابق پرنسپل الطاف حسین ساکن نیو آڑہ عشاء کی نماز کے بعد گھر پہنچے ،تھوڑی دیر کے بعد چار نامعلوم ڈاکو بھی آدھمکے ، انہوں نے استاد محترم کو انتہائی عزت و احترام کے ساتھ کرسی پر بٹھا کر پرانے کپڑوں سے باندھ دیا ۔ جس سے بزرگ پرنسپل صاحب کے بازوں پر خراشیں ائیں اور انہوں نے پرنسپل الطاف سے نقدی کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی خود بھی تلاشی لینا شروع کر دی ، الماری سے 97ہزار روپے حاصل کر لیے اور موقع واردات سے فرار ہو گئے ، کچھ دیر کے بعد پرنسپل الطاف نے کسی طریقہ سے خود کو آزاد کر الیا ، اور پولیس تھانہ افضل پور کو اطلاع دی ،پولیس تھانہ افضل پور نے چوروں کی تلاش کی بجائے پرنسپل الطاف سے تفتیش شروع کر دی کہ آپ آزاد کس طرح ہوئے۔