کراچی میں سانحۂ قلات کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی آل کراچی تاجر الائنس کی جانب سے نمائش چورنگی تا ایم اے جناح روڈ تک نکالی جا رہی ہے۔
ریلی میں مختلف کاروباری تنظیموں نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی کے شرکاء نے دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور پاک افواج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیسے جنگ ہوئی ویسے ہی ایک آپریشن پاکستان کے اندر بھی را کے خلاف ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ان دہشت گرد کے سہولت کاروں کے خلاف اب رحم دلی نہیں کی جائے، معصوم عوام، ڈاکٹرز، قوال اور دیگر شہریوں کے خون کا بدلہ لینے کا وقت آ گیا ہے۔
ایم کیوایم کے رہنما ارشد وہرہ نے کہا کہ ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت کے ایجنٹوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ارشد وہرہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت جنگ ہارنے کے بعد ’را‘ کے ذریعے پاکستان کا امیج خراب کرنا چاہتا ہے، پاکستانی افواج ان چھپے دہشت گردوں کو چن چن کر نشان عبرت بنائے گی۔